میر ضیاء اللہ لانگو کا کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی وزیر داخلہ نے زخمیوں سے بات چیت بھی کی وزیر داخلہ نے اسپتال میں زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد کا جائزہ بھی لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خود زخمی ہونے کے باوجود جس دلیری سے دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا وہ لائق تحسین اقدام ہے۔