حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اورصاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پْرعزم ہے، ظہورآغا
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پْرعزم ہے ضلع پشین کے ہسپتال میں عملہ کی کمی پورا کرنے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بہت جلد بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ گورنر بلوچستان نے ضلع پشین ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مسائل دریافت کئے۔گورنر بلوچستان نے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. انہوں نے عملہ کو ہدایت کی وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ادویات اور دیگر سہولیات کے ثمرات سے ضلع پشین کے غریب عوام بھی بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں.