جام کمال عزت سے استعفیٰ دی کرگھرجائیں، ثناء بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی اسمبلی کا اجلاس زیر صدار اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا، اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے رہنماء ثناء بلوچ نے کہا کہ عوام کی امیدوں و صبر ختم ہو جائے تو حکومتیں برقرار نہیں رہ سکتیں،جام کمال صاحب کو ان کے وزراء نے کبھی یہ مشورہ نہیں دیا کہ لوگوں کی امید سے نہ کھیلیں، ہم کہتے رہے کہ اب بلوچستان کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ہم نے کئی بار جام صاحب کو کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ معیشت ہے،انہوں نے کسانوں سے ایک بار بھی ملنا گوارہ نہیں کیا، فصلوں کیلئے پانی نہ ہونے سے ساڑھے تین سو ارب روپے کا نقصان ہوا، بجلی کے منصوبے لگانے کی بجائے اسپورٹس کمپلیکس بنائے گئے،انہوں نے کہا کہ یہ اپنے آپ کو عقل مند سمجھتے ہیں، اگر گیس کے کنویں پر کام کرتے تو آج صوبہ اور ملک قدرتی گیس میں خود کفیل ہوتا، جام کمال کو مشورہ ہے کہ وہ عزت سے استعفیٰ دی کر گھر جائیں، 33لوگوں نے جام کمال پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، کل پرسوں تک تعداد 40ہو جائیگی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے