آج 4 بجے وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 4بجے منعقد ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
تحریک عدم اعتماد حکومتی اتحاد کے 14ناراض اراکین کی جانب سے لائی جا رہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لیے ناراض اراکین کو سادہ اکثریت کی ضرورت ہو گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اراکین کی تعداد 65 ہے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 33 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔
بلوچستان میں حکومتی اتحاد 40 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے 14 نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے۔ اس وقت ایوان میں متحدہ حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد 23 ہے جب کہ دو اراکین آزاد ہیں۔
تحریک عدم اعتماد میں اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ جام کمال کی خراب کارکردگی پرانہیں وزیراعلیٰ کےعہدے سے ہٹایا جائے اور ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔