ہوشاپ میں بم دھماکہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے ریڈ زون کے باہر جاری دھرنا ختم کرنیکااعلان کردیا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں بم دھماکہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے ریڈ زون کے باہر جاری دھرنا ختم کرنیکااعلان کردیا پیر کو ہوشاپ واقعہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ریڈ زون کے قریب جاری دھرنا ختم کرنیکااعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ہائی کورٹ کے ہوشاپ واقعہ کے حوالے سے احکامات کے تناظر میں ختم کیاگیاآج منگل کی صبح 11بجے کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو کاہان قبرستان میں بچوں کو سپردخاک کیاجائیگا،ہوشاپ واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا سات روز سے جاری تھا، دھرنے میں لواحقین دو بچوں کی میتوں کے ہمراہ شریک تھے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں 10 اکتوبر کو دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے