چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم کی حمایت کا اعلان کردیا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)بلوچستان اسمبلی کے آزاد رکن چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم کی حمایت کا اعلان کردیا، پیر کو بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، بی اے پی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی، قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، ارکان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، محمد خان لہڑی،اصغر علی ترین، حاجی نواز کاکڑ، میر اکبر مینگل، میر سکندر عمرانی، میر اکبر آسکانی، سید عزیز اللہ آغا، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں میر اسماعیل لہڑی، چوہدری شبیر احمد، میر اعجاز سنجرانی سمیت دیگر پر مشتمل وفد نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی اور اپوزیشن ارکان کے وفد نے نواب محمد اسلم رئیسانی سے باقاعدہ طور پر تحریک عدم اعتماد میں انکی حمایت کرنے کی درخواست کی جس پر نواب اسلم رئیسانی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے کا اعلان کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے