وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی سماعت دو افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی سماعت دو افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پیر کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے سکندر جمالی آدیٹوریم میں وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی سربراہی میں 13لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی، دوران سماعت دو لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی بازیاب ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے، کمیشن کی جانب سے 10روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 117لاپتہ افراد کے کیسز سنے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے