مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں :شہباز شریف

شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اراکین پارلیمان اور ن لیگی سینئر رہنما شریک تھے۔ جس میں حالیہ مہنگائی کی لہر پر اپوزیشن کے احتجاج کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کے لے جا رہا ہے اور مہنگائی کے طوفان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے