سانحہ ہوشاپ کے متاثرین روزگار نہیں مانگ رہے بلکہ انصاف اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں،حاجی افتخار احمد
پنجگور(گرین گوادر نیوز) پنجگور سانحہ ہوشاپ پر سول سوسائٹی اور آل پارٹیز کی جانب سے ریلی اور ڈپٹی کمشنر کو یاداشت پیش کیا ریلی کی قیادت سول سوسائٹی کے کنوینر حاجی افتخار احمد ڈپٹی کنوینر گہرام شریف بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیراحمد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ حاجی عبدالعزہز پھلین بلوچ نے کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سانحہ ہوشاپ کے متاثرین روزگار نہیں مانگ رہے بلکہ انصاف اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں گورنر وزیراعلی انہی کے سامنے سے گزر کر اسلام آباد جاتے ہیں مگر انہیں یہ مظلوم دکھائی نہیں دیتے مارنے والے طاقتور ہیں اس لیے ان پر ہاتھ ڈالنے سے لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ لیاقت نیشنل اسپتال کے رپورٹ کے بعد واقعہ کی اصل نوعیت آشکار ہوئی کہ اس کے اسباب اور وجوہات کیا تھے جس سے یہ بچے شہید اور زخمی ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت مارٹر گولہ سے ہوئی تھی یہ رپورٹ میں واضح ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد سانحہ ہوشاپ اور دیگر مظلومین کو انصاف دلانے کے لیے ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کا تحفظ ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس شدیدسردی میں لواحقین انصاف کے لیے سڑکوں پربھیٹے ہیں ظلم کی انتہا ہے مگر اللہ کے پاس ضرور انصاف ہوتا ہے ظالم کے خلاف بغاوت نہ کرنے والی قوم ظلم میں برابر کا شریک ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو نہ دفنانے دے رہی ہے اور نہ انصاف کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کر رہی ہے عالمی اداروں کی خاموشی بھی معنی خیز ہے پروم میں ڈرائیور کو بے دردی سے قتل کرکے پھر لاش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا بلوچ کے بزرگ خواتین بچے طالب علم کوئی محفوظ نہیں ہے پنجگور کے عوام پرامن لوگ ہیں وہ امن چاہتے ہیں۔