پی ڈی ایم کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی پی ڈی ایم کی تمام قیادت اس کوشش میں لگی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو کیسے توڑا جائے مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین باشعور ہے توقع ہے کہ بہت جلد ساتھی پی ڈی ایم کی سازشوں کو پہچان لیں گے 24 تاریخ باپ پارٹی کے تمام اراکین متحد ہوکر پی ڈی ایم کا مقابلہ کریں گے پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہر سازش ناکام رہی جام کمال کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتاقوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے صوبائی حکومت اپنی مدت بھی پوری کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے