حکمران غربت نہیں غریب مکاو پروگرام پر عمل پیرا ہیں، میرچنگیزجمالی

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے تین سالہ دور حکومت میں عوام کا خون نچوڑ لیا اب رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے ہڈیوں سے ایندھن بنانے کی کوشش کر رہی ہے عمران خان سے حکومت نہیں چلائی جا رہی پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے بجلی اور اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا حکمران غربت نہیں غریب مکاو پروگرام پر عمل پیرا ہیں آئی ایم ایف سے مزید قرض لینے کے لیے عوام پر مہنگائی کی صورت میں ظلم کیا جارہا ہے انکا کہنا تھا کہ عوام نے تین سالوں سے تبدیلی سرکار کی تبدیلی دیکھ لی اب مزید دیکھنے کی سکت نہیں رکھتے حکمران ڈالر اور مہنگائی کو قابو نہیں رکھ سکتے تو ملک کیسے چلا سکیں گے اناڑیوں کے ہاتھ ملک کی باگ ڈور دینے کے یہی نتائج برآمد ہونے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اور تبدیلی سرکار کے خلاف عوام کی عدالت سے جلد رجوع کرے گی عوام کو تبدیلی سرکار کے ہاتھوں مزید لٹنے نہیں دینگے پی ٹی آئی پانی کا بلبلا ہے حکومت ختم ہوتے ہی نام نشان مٹ جائیں گے موجودہ حکمرانوں کا عوام سے کوئی سروکار نہیں ملک اور قوم کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی عملی طور پر میدان عمل میں موجود ہے تبدیلی سرکار کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے