اوتھل، ٹریفک حادثہ ماں دو نوجوان بیٹوں سمیت جاں بحق

اوتھل (گرین گوادرنیوز)آر سی ڈی خونی شاہراہ پر گاڑی اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ ماں دو نوجوان بیٹوں سمیت جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی علی الصباح آر سی ڈی شاہراہ پر اوتھل سے 40 کلومیٹر دور ٹیارہ کے مقام پر کراچی سے بیلہ جانے والی گاڑی مخالف سمت سے کراچی جانے والے ٹرک سے ٹکر انے کے باعث کار میں سوار چاند کمار،جتن کمار ولد گنگا رام اور ایک خاتون جو متوفیوں کی والدہ تھیں جاں بحق ہوگئے ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھر اور ہندو محلہ بیلہ سے ہے اور میونسپل کمیٹی بیلہ کے سابق کونسلر بی اے پی کے راہنما ہریش کمار لاسی کے بھائی اور والدہ ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بیلہ حاصل قمبرانی نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے