ضلع کچھی میں اجتماعی کاموں کاسلسلہ جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی،سردار زادہ میربیبرگ خان رند

بولان(گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے فرزندرند قومی اتحاد کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میر بیبرگ خان رند سے ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی،قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد یوسف رند،عبدالحئی گولہ،نذیر احمد رائیجہ اور دیگر وفود نے رند ہاؤس چاکر ماڑی نغاری میں ملاقات کی اس موقع پر سردار زادہ میربیبرگ خان رند نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچھی میں اجتماعی کاموں کاسلسلہ جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی ماضی میں ضلع کچھی میں انفرادی کاموں کے ذریعے عوامی پیسوں کا بے دریغ استعمال کرکے کرپشن کی نئی رکارڈ قائم کیئے گئے جس سے علاقے میں ترقی کے محض اخباری بیانات کے علاوہ عملی اقدام کچھ بھی نہیں ہوا رند پینل عملی طور پر عوام کے جائز اور دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ڈھاڈر گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کا کام بھی آخری مراحل میں جس سے علاقے میں بجلی بحرا ن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ممکن ہوگا،پانی سوئی گیس مسائل کو بھی سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں سردار رند نے تعلیمی نظام میں بھی جدت اقدامات اٹھاکر صوبے سمیت ضلع کچھی میں تعلیمی ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں انٹر کالجز کو ڈگری کا درجہ ملنا تعلیمی انقلاب کی جانب پیش رفت کی کڑی ہے جس سے علاقائی نوجوان طلباء طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر جدید دور کا مقابلہ کرنے کی جوہر رکھ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں سالوں کے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا لیکن انشاء اللہ ہنگامی بنیادوں پر دیرینہ مسائل کا خاتمہ کرکے دم لیں گے علاقے میں تعمیر ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات عوام کے سامنے ہیں اجتماعی کاموں کی وجہ سے عوام کو سہولیات میسر ہونگے جس سے ثمرات ہر گھر تک پہنچ سکیں گے ضلع کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت عوام کے درمیان رہتے ہیں تاکہ عوام کی ہر جائز مسئلے کو فوری حل کیا جائے قبائلی معاملات کو بھی ڈیل کرتے ہیں تاکہ علاقے میں بھائی چارے اور امن کو فروغ دیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے