ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ، مولانا عبد الواسع

لورالائی(گرین گوادر نیوز)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے 18 اکتوپر کو پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل ا لرحمان عمران خان کی چھٹی کرنے کیلئے تحریک کے فیصلہ کن موڑ کا اعلان کرنے والے ہیں ویسے ہی حکومت کے خاتمہ کے شروعات شروع ہوچکے ہیں مہنگائی ائی ایم ایف کے کہنے پر کی جارہی ہے عمران خان کی سوچ ہی غلامانہ ہے جو کہ اس طرع کے ملک دشمن اداروں کی ہر بات مان رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاء کی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع علماء و طلباء سے بڑ کر اور کوئی نہیں کرسکتا پگڑی والوں کو کمزور نظرسے نہ دیکھا جایا ہم نے برصغیر سے انگریز کو بھگایا افغانستان سے روس اور امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کیا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم اس جنگ کو ضرور جیتیں گے ملک میں میڈیا پر پابندی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قانون کو مسترد کرتے ہیں ملک بھر کے میڈیا مالکان کے ساتھ ہیں ملک میں عدلیہ میڈیا کو دباوٗ میں لانے کی سازش کی جارہی ہے الیکٹرک ووٹنگ مشین کی شکل میں عمران خان ایک مرتبہ پھر 2023 کے الیکشن میں اپنے پسند کے نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں ووٹنگ مشین کا تجربہ دنیا میں ناکام ہو چکا ہے لیکن حکومت اپنی زد پر ڈٹی ہوئی ہے اور یہ ناکام تجربہ ملک میں اپلائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اس پلان کو بھی ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن کے علاوہ اب باپ کے چودہ اراکین نے بھی عدم اعتماد کی تحریک جمع کرا دی ہے جس پر سات دنوں میں اس پر رائے شماری کرانا ائینی تقاضا ہے ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن اورناراض اراکین کی تحریک کامیاب ہو جائیگی حکومت کے کئی وزراء اور اراکین کی حمایت اپوزیشن کو حاصل ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں اغوائے برائے تاوان بد امنی دہشت گردی بے روزگاری اور کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے وزیر اعلٰی اپنی عزت بچانے کیلئے کرسی چھوڑ دیں بصورت دیگر بیس اکتوبر کو انھیں شرمند گی کا سامنا کرنا پڑیگا انھیں اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم منظم ہوکر تحریک چلا رہی ہے ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار سے بچنے کیلئے تحریک کو پرامن انداز میں چلا رہے ہیں ورنہ ہمارے پاس تبدیلی کیلئے کئی اور اپشن بھی موجود ہیں جنھیں حالات اور وقت کے اعتبار سے ضرور ان اپشن کو بھی استعمال کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے