عمران خان کو بہت دیر کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں ریاستی امور تماشہ بنتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو بہت دیر کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے مزید کہا کہ گملے میں اگائے گئے سیاستدان وزیراعظم تو بنائے جاسکتے ہیں لیکن لیڈر نہیں، گملوں میں اگائے گئے سیاستدان پورس کے ہاتھی بن جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے