ہوشاپ ، قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین لاشوں کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ضلع کیچ کے دور دراز علاقے ہوشاپ میں دو بچوں کو کچھ رو ز قبل قتل کیاگیا تھا، انکے لواحقین نے احتجاجاً لاش کو سڑک پر رکھ کر تربت شہر میں احتجاج کیا، بعد ازاں وہ لاشوں کو کوئٹہ لے کر آگئے ہیں، اور صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں سراپا احتجاج ہیں ،لواحقین کا لاشوں سمیت گورنر ہائوس کوئٹہ کے باہر دھرناجاری، احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتیں اور طلباء تنظیمیں بھی شامل ہیں، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ثناء بلوچ نے واقع کی مذمت کی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔لواحقین نے سرکا سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں، انہوں نے کہا کہ وہ کمسن بچے تھے اور انکی کوئی غلطی نہیں تھی لہذا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے