ڈیرہ مراد جمالی، ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، 1شخص زخمی

ڈیرہ مرا دجمالی (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی کی حدود قومی شاہراہ امام بارگاہ کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مسماتہ (ف)موقع پر جابحق جبکہ عبدالحمید شدید زخمی ہو گیا ہے جنہیں فوری طو رپر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے