رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات سے ہماری جماعت کو بڑا صدمہ پہنچا ہے، سردار یعقوب ناصر
لورالائی(گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے مرکزی رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے وفات سے ہماری جماعت کو بڑا صدمہ پہنچا ہے انکی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ وہ ایک سچے پاکستانی تھے پارٹی کیلئے انکی بے مثال کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انکی اچانک وفات سے پارٹی ایک اہم رہنماء سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے قومی اسمبلی میں ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ملک میں ائین قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اہم کردار ادا کیا انہوں نے آمریت کے خلاف طویل جدو جہد کی وہ ایک جمہوریت پسند رہنما ء تھے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سچے سپاہی تھے انہوں نے ہمیشہ میاں نواز سریف کے قومی بیانوے ووٹ کو عزت دو کے سلوگن کو اگے لیجانے میں بہت محنت کی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی قائدین اور کارکنان میں سوگ کی کیفیت ہے میں انکے وفات پر انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے