ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہواہے، سید ظہورآغا

کوئٹہ(گرین گودر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار ہے ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہواہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاوس میں چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا. گورنربلوچستان نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات ہیں جسکی بنیاد پر ہم مشکل کی ہر گھڑی میں ایک بن جاتے ہیں۔گورنر بلوچستان کی چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر سے ملاقات کے دوران مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے امداد وبحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لانی ہوگی. انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ امدادی سامان اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان حالیہ زلزلہ سے بخوبی آگاہ ہونے کے علاوہ متعلقہ اداروں کو ہدایات بھی جاری کیں. گورنر بلوچستان نے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے