ڈاکٹرعبدالقدیرخان پاکستان وعالم اسلام کا عظیم سرمایہ محسن وبین الاقوامی ہیروتھا، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(گرین گودر نیو)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان پاکستان وعالم اسلام کا عظیم سرمایہ محسن وبین الاقوامی ہیروتھا امت مسلمہ اور پاکستان عظیم محسن سے محروم ہوگئی۔پاکستان کو عالم اسلام کا عظیم ایٹمی قوت بنانے والے محسن کیساتھ فوجی آمریت نے بدترین ظلم وستم کیاقدیر خان نے عوام کے دلوں پر حکمرانی کی امریکی غلام حکمران وامریکی آلہ کار قدیر خان سے محبت قوم کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ملک کے حکمرانوں وفوجی سربراہوں نے ان کے جنازے میں شرکت نہ کرکے بھی مرنے کے بعد بھی امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کی۔اے کیو خان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔اللہ تعالی قدیر خان کو جوار رحمت میں جگہ دیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی بے مثال اور لا زوال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ان کی رحلت سے پوری قوم صدمے میں ہے۔ ڈاکٹرقدیرخان صرف سائنسدان نہیں بلکہ ایک ولی اور قوم کامحسن وہیروتھابدقسمتی سے ہم نے ان کی قدرنہیں کی۔پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار کچھ عرصہ سے علیل تھے بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے جس جذبے سے ڈاکٹرصاحب نے پاکستان واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کی ہے اس پر پاکستان کے 22کروڑ عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایٹمی پروگرام کے باعث آج پاکستان ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔قوم اپنے ایٹمی پروگرام کے ہیرو کی ہمیشہ احسان مندر ہے گی۔پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے آج دشمنوں کے لیے آسان نوالہ نہیں رہا۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے بھی اصل ہیرو ہیں۔ مسلم ممالک میں انہیں ہمیشہ عزت و احترام ملا،جو بہت کم لوگوں نصیب ہوا ہے۔ ان کی وطن سے محبت انمول تھی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو تین صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک قابل انسان اور سچے مسلمان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کررکھی تھی۔ بلاشبہ ڈاکٹر عبد القدیر قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے