جام کمال خان کی سردار یار محمد رند سے ملا قات
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی ملا قات موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبالہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پارلیمانی امور سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔