جام کمال خان کا حب بم دھماکے میں صحافی شاہد زہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب میں بم دھماکے میں مقامی صحافی شاہد زہری کے جابحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے پولیس کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے رپورٹر شاہد زہری کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شاہد زہری کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلٰی نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان کی حکومت واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے