بی اے پی اختلافات کے باعث دو دھڑوں میں تقسیم پارٹی قیادت کارکنوں کو یکجا کرنے میں ناکام
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی اختلافات کے باعث دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی پارٹی کے اہم عہدیداران اور کارکنان دو گروپوں میں بٹ گئے پارٹی قیادت کارکنوں کو یکجا رکھنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی میں ناراض گروپ کی بغاوت کے بعد حالات کافی کشیدہ ہوتے جارہے ہیں پارٹی کے ڈویڑنل آرگنائزرز کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ناراضگی کے اظہار میں عہدوں سے استعفیٰ دے دیئے گئے تھے جبکہ پارٹی کے چیف آرگنائزر جان محمد جمالی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ملک خدابخش لانگو کا جھکاؤ بھی ناراض گروپ کی جانب دیکھنے میں آرہاہے ایڈیشنل سیکرٹری اسماعیل لہڑی، حسنین ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر، آئینی کمیٹی کے رکن اسلم شاہ، شاہ زمان غلزئی بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناراض گروپ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہیں موجودہ صورتحال میں اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے متعدد عہدیداران اور کارکنان صورتحال کا جائز ہ لے رہے ہیں جس کے بعد وہ بھی اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔
