ڈاکٹر عبد القدیر خان کی رحلت سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے وفات سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہم اسکی تلافی کسی صورت نہیں کر سکتے ملک کے بیس کروڑ عوام انکی انتقال سے افسردہ ہے انکی انتھک محنت اور کوششوں سے پاکستان انیس سو اٹھانوے میں اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنا اور ہم ایٹمی صلاحیت کے حامل دیگر ممالک کی صفوں میں شامل ہوئے ہم انکا یہ کارنامہ اور قوم اور ملک پر احسان کھبی نہیں بھولیں گے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ ایک عظیم ہستی تھے جو کہ ہم سے جدا ہوئے انہوں نے ملک کا نام روشن کیا اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناکر انکا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہے گا میں مرحوم کے اہل خانہ اور انکی اہلیہ سے ہمدردی اور تعزیت کاا ظہار کرتا ہوں اللہ پاک انکے درجات کو بلند کرے اور انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے