ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم سائنسدان کی رحلت ملک و قوم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، سید ظہورآغا
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر نے پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں ایٹمی طاقت کا تاج پاکستان کے سر پر رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کی اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسے عظیم سائنسدان کی موت ملک و قوم کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔