نئی افغان حکومت کو تسلیم نہ کرکے افغان عوام کو بھوک سے مارنا چاہتے ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد مفتی عبد الغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی محمد شاہ لالا مولانا سید سعداللہ آغا حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ رحمان گل حافظ دوست اور دیگر نے افغانستان کے صوبہ قندوز کی جامع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چالیس سال سے افغانوں کے خون کی ندیاں بہانے والے انسانی حقوق اور انسانیت کی باتیں چھوڑدیں، نئی افغان حکومت کو تسلیم نہ کرکے افغان عوام کو بھوک سے مارنا چاہتے ہیں، بیس سال انسانیت سوز مظالم کے بعد معاہدہ کے نتیجے میں نکلنے کے بعد اب شرائط رکھنا عالمی سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، بدقسمتی سے دنیا میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اور نہ ہی جمہوریت ہے، اسلام دشمنی میں تمام کفری ممالک ایک پیج پر ہیں، انہوں نے کہا کہ داعش یا کسی اور نام سے جتنی بھی دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں اس میں امریکی سازش کار فرما ہوتی ہے کیوں کہ عراق، لیبیا، فلسطین اور کشمیر میں امریکہ کی بھیانک سازشوں مسلمانوں کا بچہ بچہ واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل افغانستان میں دستاربندی کے جلسوں، شادی کی تقریبات، اور پبلک مقامات پر امریکہ بمباری کرکے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کرتا تھا،آج انخلاء کے بعد داعش کے نام پر مساجد پر بم دھماکوں کے ذریعے اپنے عالمی سازش کی تکمیل کررہا ہے، اس قسم کی ظالمانہ کاروائیوں پر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور لبرل قوتیں خاموش ہوتی ہیں ان کو انسانیت صرف مخصوص حلیے اور ذہنیت رکھنے والے افراد میں نظرآتی ہے،پگڑی داڑھی والے انسان ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پوری دنیا میں مظلوموں کی حمایت کرتی ہے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی حمایت، اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کی شدید ترین مخالفت کو اپنے سیاسی کاز کا اہم سلوگن سمجھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے