اپ پارٹی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے، سر دار یار محمد رند
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے اگر انہوں نے کوئی غیر فطری فیصلے کیا تو پی ٹی آئی کی پار لیما نی پارٹی پہلے آپس میں اورپھر پارٹی کے چیئر مین وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیکر اپنا فیصلہ خودکریں گے غیر فطری فیصلے کی صورت میں ضروری نہیں کہ ہم بی اے پی کا سا تھ دیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک ہم باپ پارٹی کے سا تھ ہیں جب وہ آپس میں فیصلہ کریں گے تو ہم آگے دیکھیں گے ہمیں کیا کر نا ہے جام کما ل خان اور انکے اتحادیوں کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث بلوچستان کے امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، تمام سرکاری امور رک گئے ہیں باپ پارٹی آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کرے ہم اتحادی ہونے کے ناطے انکا ساتھ دینگے لیکن اگر انھوں نے کوئی غیر فطری فیصلہ کیا تو ہم اپنا فیصلہ خود کرینگے یہ بھی ضروری نہیں کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے ہر فیصلے کی حمایت کی جائے پہلے وہ خود اپنا فیصلہ کریں پھر ہم اپنا فیصلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ نصیب اللہ مری بے شک اس وقت ناراض اراکین کے ساتھ ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ارکان کو پارٹی کا فیصلہ ماننا ہو گامجھے یقین ہے وہ پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں گے نصیب اللہ مری کو پارٹی کا ڈسپلن فالو کر ناہو گا۔