قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے کلی نوابزادہ شیرشاہ جوگیزئی پرٹوڈی کار اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد قدرت اللہ ولد نیک محمد قوم اچکزئی سکنہ چمن ہاؤسنگ کوئٹہ،بسم اللہ ولد عبد الرزاق، فرید اللہ ولد اللہ گل سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کاکڑ کالونی کوئٹہ،افسانہ بی بی زوجہ بسم اللہ جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ لیویز حکام نے بتایا کہ ٹوڈی کار پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی، لاشیں ڈی ایچ کیوہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے