زلزلہ زدگان کی ہرقسم مدد کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، مولانا عبد الواسع کی کارکنوں کو تاکید

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والے زلزلے میں انسانی جانوں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کے ان لمحات میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کی جانب رجوع کرنا چاہیے اس سلسلے میں اہل بلوچستان خصوصی عبادات کا اہتمام کریں۔صوبائی امیرنے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے رضاکاروں کو تاکید ہے کہ وہ متاثرین کی ہرقسم طبی اور ضروری مدد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان مصیبت کی اس گھڑی میں ہرنائی کے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے تمام متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے