آصف علی زرداری کا ہرنائی سمیت بلوچستان میں زلزلے سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد (گرین گوادر نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے ہرنائی سمیت بلوچستان میں زلزلے سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ وفاق اور بلوچستان حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کو بہتر علاج پر توجہ دی جائے،آصف زرداری نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔