وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 10ارکان کابینہ نے شرکت کی

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 10اراکین کی شرکت کوئی بھی ناراض رکن شریک نہیں ہوا، بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جا م کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سردار یار محمد رند، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، عبدالخالق ہزارہ، انجینئر زمرک خان اچکزئی، ضیاء اللہ لانگو، مٹھا خان کاکڑ، محمد خان طور اتمانخیل، وزیراعلیٰ کے مشیران نوابزادہ گہرام بگٹی، ملک نعیم بازئی نے شرکت کی اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت محکموں کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈا پیش محکمہ بورڈ آف ریونیو نے کابینہ کو صوبے میں نئے سب ڈویژن کے قیام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس کے قیام کی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی کا بینہ کا اجلاس طویل دورانیے تک جاری رہا جس میں اہم فیصلے کئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے