ممتاز سیاسی و سماجی رہنما نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ضلعی نائب ناظم،سابق تحصیل ناظم و مستونگ کے عوام کا ہر دلعزیز شخصیت رہنما رہبر میرمحمداقبال جان زہری ا نتقال کرگئے

مستونگ(گرین گوادر نیوز)ممتاز سیاسی و سماجی رہنما نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ضلعی نائب ناظم،سابق تحصیل ناظم و مستونگ کے عوام کا ہر دلعزیز شخصیت رہنما رہبر میرمحمداقبال جان زہری ا نتقال کرگئے مرحوم کی نماز جناہ جامعہ نصیریہ میں ادا کردی گئی اور آہوں اور سسکیوں میں عزیزآباد کے قبرستان میں تدفین کردی گئی،نماز جنازہ میں نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی کیسربراہ و بزرگ سیاست دان ڈاکٹرعبدالحی بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیرصحت رحمت صالح بلوچ،ڈپٹی کمشنرمستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی،اسسٹنٹ کمشنرمستونگ عطاالمنیم بلوچ،میجررسالدار لیویز شاہ محمدزہری،بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما و سابق ناظم پنجگور نوراحمد بلوچ،این ڈی پی کے مرکزی رہنما میرشیراحمدقمبرانی،بی این پی عوامی کے رہنما وسابق چیئرمین بی ایس او واحد بلوچ،بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیربلوچ،چیئرمین بی ایس او جہانگیرمنظوربلوچ،بی این پی عوامی کے رہنما و سابق تحصیل ناظم سبی شاہدبلوچ،نیشنل پارٹی کے رہنماعبدالصمدبلوچ،عبیداللہ لاشاری، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میرندیم رئیسانی،رفیق لہڑی سعیداحمدشاہوانی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرحافظ سعیدالرحمن فاروقی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں ملک عبدالرحمن خواجہ خیل،میرعبدالغفار مینگل،انجینئر امیرجان،جماعت اسلامی کے ضلعی صدر مولاناخلیل الرحمن شاہوانی،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرنواز بلوچ جنرل سیکرٹری سجاد دہوار،سینئر رہنمامیر سکندرخان ملازئی،آغافاروق شاہ، ظفر اقبال،ظفربلوچ،صالح باروزئی،دوست محمدرند، سینئر صحافی عطاء اللہ بلوچ،منیراحمدشاہوانی،شبیر خلجی،محمودالحسن،میراحمدبلوچ،میرسعداللہ مینگل،صدرپریس کلب فیض درانی،گرینڈ الائنس کے چیئرمین میر حاجی محمدانورشاہوانی منظورقلندرانی،علی حیدر بنگلزئی، فاروق شاہوانی، محمود بلوچ، کوئٹہ کے محمود رند، بابو وہاب ساسولی، محمد اسحاق لہڑی، ملک عبدالرسول لہڑی، چاکر بلوچ، بی ایس او پجار کے زونل آرگنائزر شکیل بلوچ، رئیس ناصر سارنگزئی، ناصر بلوچ،ضلعی نائب صدر میر جنگی خان سرپرہ،جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ،ڈاکٹراسماعیل بلوچ،صدر بازار یونین ثناء بلوچ،ڈی ایڈاکٹرانورگولہ،ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی حاجی عبدالخالق شاہوانی،چیف آفیسر حفیظ اللہ برڑو،ڈاکٹرخلیل ترین،میرصمدملازئی،ڈاکٹربشیرترین،میرناصرعزیز کرد،میر یامین عزیزکرد،حاجی مراد جان محمدشہی، ٹکری احترام الحق شاہوانی،بابوعارف لہڑی،میر سیف الدین پرکانی، محمد یوسف ابابکی،ڈاکٹر شاہنواز محمد حسنی،سردار بشیر محمدشہی،حاجی عبدالجبار درانی،حاجی محمدانور محمدشہی سمیت مستونگ کے مختلف محکموں کے اعلی آفیسران و اہلکاران،سیاسی پارٹیوں طلباتنظیموں کے عہدیداران و کارکنان،مزدور تنظیموں ٹریڈ یونین کے عہدیداراں و کارکنان قبائلی شخصیات و معززین و معتبرین سمیت مستونگ کوئٹہ، قلات خضدار سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات و عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ و تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھا۔میر محمد اقبال زہری کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ ان کی رہائشگاہ زہری ہاوس عزیز آباد مستونگ میں جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے