لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کاتعلق چکوال سے ہے، فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ رہے، انہیں اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے گئی اور جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا۔ تھا۔
وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔لیفٹننٹ جنرل فیض حمید راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں کاونٹر انٹیلی جنس سیکشن کے ڈی جی بھی رہ چکے ہیں۔
یفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔