بلوچستان حکومت کے ناراض ارکان کا اجلاس وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے تحریر اور دستخط کرنے کے بعد گروپ کے اہم رکن کے پاس جمع کروادئیے آج اہم فیصلہ متوقع

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان حکومت کے ناراض ارکان کا اجلاس وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے تحریر اور دستخط کرنے کے بعد گروپ کے اہم رکن کے پاس جمع کروادئیے آج اہم فیصلہ متوقع،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)،پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو بلوچستان اسمبلی میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی، میر اسد اللہ بلوچ، سردار عبدالرحمن کھیتران، وزیراعلیٰ کے مشیران محمد خان لہڑی، میر اکبر آسکانی، پارلیمانی سیکرٹریز بشریٰ رند، عبدالرشید بلوچ، ماہ جبین شیران، ارکان اسمبلی میر نصیب اللہ مری، لیلہ ترین نے شرکت کی اجلاس میں ناراض وزراء، مشیران، پارلیمانی سیکرٹریزنے اپنے، اپنے استعفے تحریر کئے اور ناراض گروپ کے اہم رکن کے پاس جمع کروائیے ناراض ارکان نے مشترکہ طور پر چلنے کا عہدکیا جبکہ آج ناراض ارکان کی جانب سے استعفوں کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے