وزیراعلی جام کمال کو باعزت استعفی کیلئے 6 اکتوبر کا وقت دیتے ہیں ٗ ناراض اراکین و میر اسد بلوچ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بی اے پی کے ناراض اراکین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال کا رویہ سب کے سامنے ہے پریس کانفرنس میں نصیب اللہ مری نے کہا کہ وزیراعلی نے کبھی ہماری تجاویز اور مشوروں پر عمل نہیں کیا ٗ جام کمال کو استعفی کا کہا ہے لیکن وہ ضد کررہے ہیں کہ میں استعفی نہیں دوں گا جام کمال میرے گھر آئے تو بھی میں نے یہی کہا کہ آپ استعفی دیدیں سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال تمام ناراض اراکین کے گھر دو دو مرتبہ گئے مجھے پیغام دیا گیا کہ جو کچھ مانگتے ہو دوں گا مگر میں نے جواب دیا کہ مانگتا بھکاری ہے پی ٹی آئی بھی باپ پارٹی کے ساتھ ہے دیگر ا تحادی جماعتیں بھی باپ کی اتحادی ہیں نہ کہ فرد واحد کے۔ ہم نے جام کمال کو بارہا کہا کہ استعفی دیں مگر وہ ضد کررہے ہیں دیگر ساتھی بھی ہم سے رابطے میں ہیں جام کمال کو صرف چند ارکان کی حمایت حاصل ہے قدوس بزنجو اور دیگر ساتھی کل واپس آئیں گے اگر کل تک وزیراعلی نے استعفی نہ دیا تو ہم دیگر آپشن کے ساتھ آئیں گے اور جام کمال کو استعفے پر مجبور کریں گے اس موقع پر باپ اور اتحادی جماعتوں کے 16 اراکین موجود تھے میر ظہوربلیدی نے کہا کہ قدوس بزنجو اور سردار صالح محمد بھوتانی اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں ہیں وہ دونوں بھی ہمارے ساتھ ہیں اس موقع پر بی این پی عوامی کے اسد بلوچ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے