مہنگائی کا نیا طوفان ٗ عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت 122 روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے دو پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔