ینگ ڈاکٹرز کا صوبے کے ہسپتالوں میں او پی ڈی سے بائیکاٹ کا اعلان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو ستمبر سنڈیمن پروانشل ہسپتال میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدر و صوبائی کابینہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان،چیئرمین سپریم کونسل و کونسل ممبران اور کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی،اجلاس موجودہ نااہل صوبائی حکومت کی مریض و ڈاکٹر دشمن پالیسیوں، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سدباب کیلئے موجودہ بے حس اور نااہل حکومت کے سامنے بارہا مطالبات رکھنے کے باوجود غیر سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا احتجاجی لاء عمل ترتیب دیا گیا،جس کے مطابق آج 28 ستمبر سے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صبح 8 سے 10 بجے تک او-پی-ڈی سروسز مکمل طور پر معطل رہیں گی،اجلاس میں میں متفقہ طور پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر موجودہ نااہل حکومت کی بے حسی برقرار رہی تو ایک ہفتے کے بعد آئندہ کیلئے انتہائی سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے