غریب عوام کو ہسپتالوں میں سردردکی گولی،ڈرپ،انجکشن، مرہم پٹی میسر نہیں، مولاناعبد الرحمن

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد السلام رئیسانی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حافظ سراج الدین چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد طاہر توحیدی حاجی عبداللہ سلیمان خیل ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صحت کے شعبے سے متعلق اہم مشینری کی خرابی کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو ہسپتالوں میں سردردکی گولی،ڈرپ،انجکشن، مرہم پٹی میسر نہیں، تو بتایا جائے کہ صحت کے نام پر گزشتہ تین سالوں میں اربوں روپے فنڈز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے؟ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال، بی ایم سی کی صفائی ستھرائی کی صورت حال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے، عدم سہولیات اور ناقص انتظام کے باعث پورے صوبے کے عوام مایوس ہوتے جارہے ہیں، مریض باہر سے ادویات خرید کر ہسپتال میں علاج کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر اور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے غریب عوام پرچی اور میڈیکل مافیا کے رحم و کرم پر ہیں تبدیلی کے دعویدار حکومت کوئٹہ شہر میں مزید ہسپتال بنانا تو دور کی بات ہے جو موجودہیں انہیں ادویات تک فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے غریب عوام کو ہسپتال کے باہر میڈیکل سے مہنگی ادویات خریدنے پرمجبور کرایا گیا ہے دن رات ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز سادہ پرچیوں پر دوائیاں لکھ کر لوگوں کو باہر میڈیکل سے خریدنے کی ترغیب دے رہے ہیں معمولی سرینج سے لے گر مہنگی ادوایات تک باہر سے خرید کر عوام کو رونے پر مجبور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال سول ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی سے موجودہ حکومت کی نااہلی کی قلعی کھل گئی ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے غریب مریضوں کی غربت اور حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کو حل کرنا اور انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے حکومت اقتدار کی رسہ کشی اور ناجائز طریقے سے مال جمع کرنے میں مصروف ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے