حمیدآباد، ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق

حمید آباد (گرین گوادر نیوز) ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی حدود میں روڈ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جن کی نعش کوضا بطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار محمد حیات نامی شخص کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں محمد حیات جتوئی موقع پر جان بحق ہو گیا اور ڈرائیورگاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملنے پرڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے