بلوچستان کی ترقی میاں نواز شریف کے جانے کے بعد جمود کا شکار ہوگئی ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں ترقی کی بنیادی ڈالی صوبے کی عوام آج بھی مسلم لیگ(ن) کے دور کو یاد کر تے ہیں ژوب ڈی آئی خان موٹر وے سے صوبے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا میاں نواز شریف کے جانے کے بعد بلوچستان کی ترقی منجمد ہوگئی ہے آنے والے دور میں مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر صوبے کی ترقی کو شروع کریگی، یہ بات انہوں نے لاہور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے اجلاس میں میاں نواز شریف کی خصوصی دعوت پر شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے میاں نواز شریف کی قیادت میں جہاں ملک بھر میں ترقیاتی کام کئے وہیں بلوچستان کے عوام بھی آج مسلم لیگ(ن) کا سنہرا دور یاد کرتے ہیں ژوب،ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد شاہراہ سے عوام بھر پور انداز میں مستفید ہورہے ہیں لیکن بلوچستان کی ترقی میاں نواز شریف کے جانے کے بعد جمود کا شکار ہوگئی ہے صوبے کے عوام تیز رفتار ترقی سے محروم ہیں عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل نہیں ہو پارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ڈالی جس کے ثمرات آج بھی نظر آرہے ہیں موجودہ حکومت صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) کے شروع کئے گئے کاموں کی تکمیل پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ میاں نوا ز شریف بلوچستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں انکی قیادت میں بلوچستان کا ہر کارکن ڈٹ کر کھڑا اور پارٹی کو گراس روٹ پر فعال ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک اور بلوچستان کی ترقی کا وژن رکھتی ہے آنے والے دور میں ایک بار پھر پارٹی عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریگی انہوں نے میاں نواز شریف کو بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت کو صوبے کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پر میاں نواز شریف نے جلد ہی پارٹی کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کرنے کا اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے