فزیوتھراپی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ فزیوتھراپی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس شعبے کو مستحکم بنانے سے پورے ہیلتھ کئیر سسٹم پر اس کے مثبت مرتب ہوں گے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق فزیوتھراپی کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پاکستان فزیکل تھیراپی ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر فرید سوری کی قیادت میں فزیوتھراپیسٹ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات میں فزیوتھراپی کی اہمیت و افادیت، فزیوتھراپی کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور خاص طور پر ایچ ای سی کے قوانین کی پاسداری زیر بحث آئے. گورنر بلوچستان نے فزیوتھراپیسٹ کو درپیش مسائل اور ان کے مطالبات کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے