صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے، چیف سیکرٹری

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ​چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت سوموار کے روز پی ایس ڈی پی2021-22کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبدالباسط، سیکرٹری ایمپلیمینٹیشن عبداللہ خان، سیکرٹری روڈز ذاہد سلیم، سیکرٹری ہیلتھ عزیز احمد جمالی، سیکرٹری سیکینڈری ایجوکیشن محمد حیات کاکڑ، سپیشل سیکرٹری فنانس لعل جان جعفر سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور ترقیاتی منصوبے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں کے معیار کی نگرانی کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے اس ضمن میں کہا کہ تمام سرکاری محکمے پی ایس ڈی پی کے عین مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تکمیل سے صوبے میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات، تعلیم، ایریگیشن،جنگلات، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت،کھیل،سیاحت، پبلیک ہیلتھ انجینئرنگ، تمام محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مواصلات کے 580 ترقیاتی میں سے 185، آبپاشی کے 156 میں سے 128 جبکہ پی ایچ ای کے 518 میں سے 50 کے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں اور 2120 میں سے 1700 کی ڈی ایس سی جبکہ 166 میں سے 113 کی پی ڈی ڈبلیو پی ہو چکی ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے