دہشت گرد ہھتیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو، محمد خان اتمان خیل

لورالائی (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مچھ میں ایف سی اہلکار کی شہادت اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہوں اس طرع کے بزدلانہ حملوں سے ہماری افواج کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ہم اس طرع کے حملوں سے گھبرانے والے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں ہم نے ہمیشہ بھارت کو کڑا جواب اور عبرتناک شکست سے دو چار کیا ہے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ایٹمی ملک ہے انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ راہ راست پر آجائیں اپنے ملک کی تباہ کاری و بربادی کا ہر گذ حصہ نہ بنیں دہشت گرد ہھتیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک اور بلوچستان کی خدمت کریں حکومت انکے لیئے اسانیاں پیدا کرنے اور انھیں عام معافی دینے پر بھی غور کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہصوبے میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت عوام کو تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی روزگار کے مواقع اور ترقی کے سفر میں عوام کو شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ عوام ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں حکومت عوام کی منتخب کردہ ہے اور ہم اپنے آپکو عوام کے سامنے ہر وقت جوابدہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی کو ترقی دینے کا سفر جاری ہے الیکشن 2023 تک عوام کے بیشتر اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں عوام کے دعاوں اور اللہ کے نصرت سے کامیاب ہوجاونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے