بلوچستان کے 6اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈیرہ اللہ یار (گرین گوادر نیوز) بلوچستان حکومت نے شہداء کربلا کے چہلم پر صوبے کے 6 اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نافذ کردی شہری آج موٹرسائیکل پر ڈبل سواری نہیں کر سکیں گے شہدا کربلا کی چہلم کے جلوس کی مناسبت سے بلوچستان کے 6اضلاع کے مختلف سلیکٹڈ تھانوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہدا کربلا کی مناسبت سے بلوچستان کے 6اضلاع کے مختلف سلیکٹڈ تھانوں میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ان تھانوں میں قائد آباد پولیس اسٹیشن کوئٹہ، گوالمنڈی پولیس اسٹیشن کوئٹہ، بروری پولیس اسٹیشن کوئٹہ، ڈیرہ مراد جمالی پولیس اسٹیشن نصیرآباد،چھتر پولیس اسٹیشن جعفرآباد، منجھو شوریٰ پولیس اسٹیشن نصیرآباد،ڈیرہ اللہ یار پولیس اسٹیشن جعفرآباد، صحبت پور پولیس اسٹیشن جعفرآباد،اوستہ محمد پولیس اسٹیشن جعفرآباد،گنداخہ پولیس اسٹیشن جعفرآباد، گنداواہ پولیس اسٹیشن جھل مگسی،سبی سٹی پولیس اسٹیشن سبی، ڈیرہ بگٹی ٹاون پولیس اسٹیشن ڈیرہ بگٹی،خضدار پولیس اسٹیشن خضدار، حب پولیس اسٹیشن لسبیلہ کی حدود میں 28ستمبر کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی رہے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستشنیٰ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے