بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کروایا جا رہا ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت چستان لیاقت شاہوانی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دے کر پاکستان اور بلوچستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے سیاحت سے مقامی ثقافت اور معیشت بھی فروغ پاتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد بلوچستان میں سیاحت کا فروغ ہے بلوچستان میں نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کروایا جا رہا ہے اس ضمن میں موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں اور موجودہ بجٹ میں اس شعبے کی ترقی کیلئے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے ایک طرف عوام کو تفریحی سرگرمیاں ملیں گی تو دوسری جانب مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر بلوچستان قدرتی خوبصورتی۔ مذہبی سیاست اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے پاکستان دنیا کے قدیم ترین تہذیب وثقافت کا امین ہے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان۔ آزاد جموں و کشمیر ر میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس میں مختلف قسم کے علاقے۔ آب و ہوا۔نباتات۔حیوانات اور سماجی و ثقافتی تنوع کے بھرپور امتزاج ہیں۔