کامریڈ ہانی بلوچ کا پولیس کے ہاتھوں تشدد کے زریعے شہادت پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے، سرداریعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پری انٹری ٹیسٹ کے خلاف میڈیکل کے طلباء اور طالبات کے جائز مطالبے کی بھر پور حمایت کرتا ہوں صوبے میں کہیں پر انٹر نیٹ کی کوئی خاص سہولت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں طلباء سمیت کسی کو بھی جمہوری مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج اور مظاہروں سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا آئین و قانون میں ہر شہری کو برابری کے بنیاد پر حقوق حاصل اور وہ اپنے حق کیلئے پر امن تحریک چلاسکتے ہیں لیکن بلوچستان میں لاٹھی سرکار نے طلباء سے یہ حق چھین لیا ہے پولیس فورس کو اپنے ہی نہتے طلباء اور شہریوں پر آنسو گیس لاٹھی چارج اور ربڑ کی گولیوں سے ان پر تشدد اور انھیں زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کامریڈ ہانی بلوچ کا پولیس کے ہاتھوں تشدد کے زریعے شہادت پر مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے معصوم بچی کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اسکی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں عورتوں پر ہاتھ ڈالنا غیر اسلامی غیر ائینی و غیر قانونی عمل ہے شہید بچی کوئی دہشت گرد ملک دشمن تو نہیں تھی کہ انھیں گولی ماری گئی انکے خون کا بدلہ ضرور وقت آنے پر حکمرانوں سے لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پانچ سو طلباء ٹیسٹ کے خلاف پر امن احتجاج کررہے تھے انسے حکومت بات چیت کرکے کوئی معقول حل نکال سکتے تھے جمہوریت کا مقصد اور طریقہ بھی یہی ہے کہ ہر معاملے کا حل مذکرات اور بات چیت کے زریعے نکالا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس حکمرانوں کا غیر قانونی ہدایات کو ماننے سے انکار اور معصوم انسانوں پر گولیاں چلانے کی بات نہ مانیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے 75 طلباء کے خلاف مقدمات کے اندراج بھی غیر قانونی ہے میں تمام طلباء کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں ہم لاٹھی سرکار کے مظالم پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گے بلکہ اسکے خلاف بھر پور آواز اٹھا ئینگے انہوں نے کہا کہ پولیس کے تشدد کے خلاف عدالت از خود نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے صاف و شفاف تحقیقات کرائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے