مچھ، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ 1 اہلکار شہید دو زخمی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ایک اہلکار شہید دو زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کا فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے بھر پور انداز میں جواب دیا آئی ایس پی آ ر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بیرونی عناصر کے اسپانسر شدھ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے دہشتگردوں کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائیگا