عمران خان نے اچھے خاصے ملک کو 3سال میں بحرانستان بنادیا، مولانا حافظ حمداللہ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اچھے خاصے ملک کو 3سال میں بحرانستان میں تبدیل کردیا، عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے آئے روز کہتے رہتے ہیں کہ مافیاکام کرنے نہیں دیتا، دراصل مافیاز ان کے کابینہ میں موجود ہیں، چینی مافیا، دوائی مافیا، آٹا مافیا، پٹرول مافیاو دیگر کی لمبی فہرست ہے جس کی سرپرستی عمران خان کود کررہے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئے روزقوم کوبیوقوف بنانے کیلئے کہتے ہیں کہ مافیازکامکرنے نہیں دیتا۔ اگر ایسا ہے تو پھروہ خود قوم کوبتائے کہ مافیا کون ہے اور ان کے نام بتائے اور اگر عمران خان اتنا بے بس ہے تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائے۔بیان میں کہا گیاہے کہ دراصل حقیقت یہ ہے کہ مافیا ان کے کابینہ میں ہے جن کی فہرست لمبی ہے اور اس کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اچھے خاصے ملک کو 3سال میں بحرانستان بنادیا، مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، لوڈشیڈنگ، میرٹ کی پامالی، لاقانونیت، سیاسی، جمہوری اور آئینی بحران سمیت کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ عمران خان قوم کو نیا پاکستان دے سکے ہیں اور نہ ہی پرانا پاکستان، اب انہیں خود معلوم نہیں کہ یہ کونسا پاکستان ہے مدینے کی ریاست بنانے کے دعویدار کی نااہلی اور اس کی نالائق حکومت نے ریاست مدینہ کا چہرہ مسخ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں نااہل حکومت سے قوم کو جلد ہی نجات دلائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے