حکومت اپوزیشن ملکرعوام کو دھوکہ دے رہے ہیں،عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ قوم کے مسائل ومشکلات پریشانیوں مہنگائی اوربدعنوانی کے ذمہ دار حکومت واپوزیشن دونوں ہیں ذاتی مفادات کیلئے حکومت واپوزیشن ایک ہیں جبکہ عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حکومت اپوزیشن ملکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اسلامی تعلیمات پر عمل،سودی معیشت اور بدعنوانی کے خاتمے سے ہی قومی مسائل حل ہوسکتے ہیں ختم نبوت قانون میں ترمیم کی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی۔توہین مذاہب،مقدس ہستیوں بلخصوص نبی پاک ﷺس کی شان میں گستاخی کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا۔بدقسمتی سے ملک میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکاجس کی وجہ سے آج بدعنوانی،بے سکونی وپریشانی عام ہیں جماعت اسلامی قوم کو مسائل سے نجات اور اسلامی حکومت قائم کرکے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیگی۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے۔ مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ قوم نے سب چھوٹے بڑے جماعتوں کو آزمالیا ہے اب ان کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔ پاکستان میں حقیقی اسلامی تبدیلی صرف جماعت اسلای ہی لاسکتی ہے۔ بلوچستان کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں سے جماعت اسلامی نکال سکتی ہے۔بلوچستان کو سابقہ وموجودہ حکمرانوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔جماعت اسلامی سابقہ وموجودہ لٹیروں سے قوم کونجات دلائیگی جماعت اسلامی ہی ملک کی حقیقی ترجمان اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم نے اقتدار سے باہر رہ کر بھی ہر مشکل گھڑی میں ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ہر سطح پر بلاتفریق خدمت خلق،کفائر واسلام دشمن اقدامات کے خلاف جدوجہداور نفاذاسلام ہی ہماری پہچان ہے۔ خوفناک زلزلے، تباہ کن سیلاب،ہر آفت ومصیبت سمیت جماعت اسلامی نے سب سے بڑھ بلوچستان سمیت ملک بھر میں خدمات سرانجام دیے حالیہ کرونا وباء کے دوران ملکی و بین الاقوامی سطح پر الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے آگے بڑھ کر جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ اگر قوم نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا تو ہم ملک کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے۔ ہمارے پاس متبادل نظام موجود ہے۔ پاکستان میں اگر کوئی سب سے زیادہ جمہوری پارٹی ہے وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔ اس کی قیادت اعلیٰ تعلیم یافتہ، محب وطن اور ہر قسم کی کرپشن سے پاک، خوف خدا رکھنے والی ہے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ محب وطن قیادت کا فقدان ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی نظام کی تبدیلی کی بات کی مگر اڑھائی سال گزر جانے کے باوجود وہی پرانے چہرے نظر آتے ہیں اور وہی کرپشن اور نااہلی کی داستانیں سنائی دیتی ہیں۔ ہم قوم کی اپنی طرف نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے نظام کی طرف بلاتے ہیں۔ اسی کو اختیار کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے