حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چل رہی ہے، میر چنگیز جمالی

پشین (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہا ہے کہ صوبے میں پارٹی مقبولیت اور مضبوطی کی بڑی وجہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہے عوام نے سلیکٹیڈ حکومت کے کئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر یکسر مسترد کردیا ہے۔باپ کا وجود جام کمال نے خود ختم کردیا ہے حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چل رہی ہے آنیوالا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا سب کو ساتھ لیکر چلیں گے پارٹی میں اب کوئی سائیڈ پر نہیں ہوگا سب کو گلے لگاؤنگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ہاؤوس پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار بلند خان جوگیزئی، ضلعی صدر شیر محمد ترین نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری نادر خان کاکڑ، میڈیا کوارڈینٹر حیات اللہ اچکزئی، صوبائی یوتھ صدر ثناء اللہ جتک، شہزادہ کاکڑ،صوبائی رہنما خیر محمد ترین ایڈوکیٹ، ملک عیسیٰ ملازئی،عبدالوہاب بارگزئی اور اختر محمد کامریڈبھی انکے ہمراہ تھے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے کہا کہ شہداء سے دور رہنا والا کئی کا نہیں رہتانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا بلوچستان نیشنل پارٹی میں رہنا ہی انکا کیلئے بہتر ہوگا جبکہ نواب اسلم رئیسانی ہمارے لئے قابل قدر ہے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود بہتر کرسکتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اپوزیشن کا ساتھ دیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہا کہ وکٹ گرانے میں ماہر ہوں لیکن فی الحال نوبت یہاں تک نہیں آئی کیونکہ وکٹیں خود بخود گر رہی ہیں آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن،بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی اور آصف زرداری کے پروگرام کے تحت بلوچستان کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن منعقد کروارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے لیکن سلیکٹیڈ حکومت میں سترہ ہزار ملازمین کو برطرف کیا گیا جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط ہوچکی ہے اگلے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہے جیالے اور ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے مجھے صدر بنایا گیااپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہوں آئندہ دو ماہ کے اندر ڈسٹرکٹ پشین میں پارٹی کے انتظامی معاملات اور کابینہ تشکیل دی جائیگی جہاں جہاں ضرورت پڑی وہاں ازسر نو کابیہ تشکیل دیں گے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بہتری اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انکا ساتھ دئیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے